مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائی،راہزنی کی واردات میں شہید ہونے والے محمد یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کی متوقع۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات درینگڑھ بازار سے گھر جاتے ہوئے واپڈا گریڈ کے قریب نوجوان محمد یوسف ولد مولوی شیر محمد کو مسلح چوروں نے موٹر سائیکل چینھنے کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیاتھا، ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کی فوری نوٹس اور ہدایات پررسالدار میجر پیرمحمدعلیزئی، کے زیرنگرانی ایس ایچ او لیویز تھانہ درینگڑھ نائب رسالدار نصراللہ سمالانی، ایڈیشنل ایس ایچ او نائب رسالدار مجیب الرحمٰن مینگل، دفعدار نوربخش مینگل، دفعدار منیراحمد پرکانی، دفعدار نبی بخش مینگل، ہیڈ محرر محمد ندیم بنگلزئی،ہیڈ محرر عبدالرسول و دیگر نے لیویز فورس اور چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چھ گھنٹے کے اندر مقتول شہید محمد یوسف کے قتل و موٹرسائیکل کی چوری میں ملوث ایک اہم اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے گھر سے شہید مقتول محمد یوسف سے چیھنا گیا موٹر سائیکل جسے ملزم نے اپنے گھر میں بوسہ کے نیچے چھپایا تھا برآمد کرلیا اور مزید تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کردیا، چھ گھنٹے کے اندر شہید محمد یوسف کی موٹر سائیکل کی برآمدگی اور قاتل کی گرفتاری پر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ نے لیویز فورس کے آفیسران اور ٹیم کیلئے تعارفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔
درینگڑھ ، راہزنی کی واردات میں شہید ہونے والے محمد یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ٹیگز:
درینگڑھ
