لاہور (ڈیلی گرین گوادر) لاہور گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی ہزارہ ایکسپریس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ریلوے ہیڈکواٹر کو موصول ہو گئی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کی جگہ لائن کو جوڑنے والی فش پلیٹس نہیں تھیں تاہم ابتدائی رپورٹ میں 6 افسران کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہے۔
تین افسران کی رائے ہے کہ حادثے کی جگہ سے لائن کو جوڑنے والی فش پلیٹس مسنگ تھیں، انجنئیرنگ اور مکینیکل انجینئرنگ کے شعبےکی ذمہ داری بھی بنتی ہے، ٹوٹی پٹری کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ٹرین کے انجن کے ویل بھی خراب تھے تاہم تخریب کاری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

