مستونگ ( ڈیلی گرین گوادر) مستونگ کے علاقہ درینگڑھ میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، اب سے کچھ دیر پہلے درینگڑھ گریڈ کے قریب کے رہائشی نوجوان محمد یوسف ولد مولوی شیر محمد محمد حسنی اپنے موٹرسائکل پر قومی شاہراھ پر درینگڑھ بازار سے گھر جاتے درینگڑھ لیویز تھانہ اور درینگڑھ بازار کے درمیان مسلح افراد نے انہیں لوٹنے اور موٹرسائیکل چینے کی کوشش کے دوران مزاہمت پر مسلح چوروں کی فائرنگ سے جانبحق ہوگئے، مقتول محمد یوسف کی لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیاجائےگا، چوری کی مسلح واردات میں نوجوان کی شہادت پر اہلیان درینگڑھ میں سخت غم و غصّے کی لہر دوڑ گئی، اہلیان درینگڑھ نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں انتظامیہ میں تبدیلی کے بعد سے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت محفوظ نہیں، جس سے اہل علاقہ سخت زہنی ازیت میں مبتلا ہو چکے ہے، اہلیان نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
درینگڑھ ، راہزنی کی واردات، مزہمت پر نوجوان فائرنگ سے شہید

ٹیگز:
نوجوان
