کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہو نے والے ٹیچر کا مقدمہ سٹی تھانہ تربت میں درج کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر کیچ کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق تربت کے علا قے ملک آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہو نے والے ٹیچر عبد الروف ولد بر کت سکنہ جت بلنگور دشت کا مقدمہ پو لیس سٹی تھانہ تربت میں درج کر دیا گیا ہے جس کے بعد تفتیش کے دائرہ کو وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی حقیقت سامنے آئے اور قانون کے مطابق کاروائی ہو سکے۔ اعلامیہ کے مطابق پو لیس نے واقعے کی تفتیش کے لئے اسپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے کسی بھی قسم کی مصدقہ اطلاع ملنے پر تفتیشی ٹیم کو آگا ہ کریں۔ پو لیس نے تمام مکتب فکر کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی بیان بازی نہ کریں جس سے مذہبی منافرت ہو یا بلوچ قوم میں تفر قہ آئے۔
تربت، فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہو نے والے ٹیچر کا مقدمہ سٹی تھانہ تربت میں درج

ٹیگز:
فائرنگ
