لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ 5 اگست یومِ استحصال کشمیر یہ دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کا ایک اور سیاہ باب ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ بھارت نے آج سے چار سال پہلے ناجائز اور غیر آئینی اقدام کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔ اس اقدام سے مظلوم کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی گئی۔جسکے خلاف تمام کشمیری اور پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ دنیا میں یہ پیغام واضح کرنا مقصود ہے کہ کشمیری کسی بھی صورت بھارت کے ان ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے اور ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت پر موثر دباو وڈالا جائے 5اگست2019ء کے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات کو واپس لینے پر مجبور کیا جائیمزید انھوں نے کہا میں بھارت کے ان اقدام کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتا ہوں اورہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے کشمیری قوم کبھی کسی ظلم کے سامنے نہیں جھکی کشمیریوں نے لاکھوں کی تعداد میں قربانیاں پیش کی ہیں۔
یومِ استحصال کشمیر یہ دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کا ایک اور سیاہ باب ہے، سردار محمد یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار محمد یعقوب ناصر
