کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی بجٹ میں سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس کے اعلان کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منافع خور سرگرم ہو گئے، گوداموں میں پہلے سے موجود سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی کلو واٹ تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ شہریوں کے مطابق صرف 2 دنوں کے دوران قیمت میں 75 ہزار روپے کا فرق آ چکا ہے۔خبر رساں ادارے یو این اے کے مطابق بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کے لیے اب سولر سسٹم لگانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کا بوجھ براہ راست صارفین پر منتقل کیا جائے گا۔ پہلے 27 روپے فی کلو واٹ ملنے والا سولر پینل اب 35 روپے فی کلو واٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جو سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرتا ہے، سال 2024 میں 17 گیگا واٹس کے سولر پینلز درآمد کیے گئے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس فوری واپس لیا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کے اعلان کے بعد قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

