کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پا کستان پیپلز پا ر ٹی کے مر کز ی رہنما ء چیف آ ف جھالاوا ن سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے باجوڈ میں دھماکے کی شد ید الفا ظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے اس طرح کے واقعات سے سیاسی کارکنوں کو جمہوری و سیاسی عمل سے دور نہیں کیا جاسکتا۔انہو ں نے کہا کہ خیبر پختونخواء اور بلوچستان میں گزشتہ 2 دہائیوں سے بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے وقت آگیا کہ پاکستانی قوم کو متحد ہوکر ان دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی عمل سے خوفزدہ ہوکر سیاسی تقریبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن کرنے کی ضرورت ہے، پاک افغان سرحدی علاقوں میں چھپے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے۔ انہو ں نے دلخراش واقعے میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے، نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
