کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہاکہ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے مگر پیپلزپارٹی نے ژوب کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں حکومتی جماعت اور انکی مشینری کا بھرپور مقابلہ کیاحکومتی مشینری کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پی پی پی ژوب کے قیادت و کارکنان کی محنت قابل داد ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ژوب ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی اور ضلع ژوب کے صدر عبدالقیوم مردانزئی سے ملا قات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین اور صوبائی کونسل کے رکن ملک عبدالعزیز زرکون بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب پیپلزپارٹی پاکستان بھر سے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے مظلوم و محکوم عوام کی خدمت کرے گی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے ژوب کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ژوب ڈویژن کے صدر اور ضلع ژوب کے صدر، عہدیداروں و رہنماؤں کی کارکردگی کا سراہادیں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کی صوبائی ریکارڈ سیکرٹری حاجی خان محمد بڑیچ سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی و دیگر رہنماؤں نے حاجی خان محمد بڑیچ کی خیریت دریافت کی اور انکے گھر پر ہونے والے حملے کی مذمت اوریکجہتی کا اظہار کیا۔ملاقات میں میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی،رومیل خان غلزئی ودیگر بھی موجود تھے۔
پیپلزپارٹی نے ژوب کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں حکومتی جماعت کا بھرپور مقابلہ کیا، سربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سربلند جوگیزئی
