کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چمن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو لیو یز اہلکار شہید ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق پیر کو چمن کے علا قے مال روڈ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار رحمت اللہ شہید جبکہ چمن کے علاقے کلی احمد شاہ خان میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار سمیع اللہ موقع پر شہید ہوگیا واقعات کے فوراً بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے واقعات کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا اورعلا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
چمن، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو لیو یز اہلکار شہید

ٹیگز:
فائرنگ
