کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان اللہ خان کی ہدایات پر کسٹمز کے کولپور انفورسمنٹ یونٹ نے کاروائی کے دوران 9 کروڑ ما لیت کے مختلف کوالٹی کے گوٹکا،لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے 9 کروڑ روپے مالیت کاکپڑا ٹائر، خوردنی تیل، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ چینی اور یوریا کھاد جبکہ نوشکی کسٹمز چیک پوسٹ کے عملے نے ہزاروں پارسلز چینی،کھاد اورزیارت کراس پر کسٹمز حکام نے 5 قیمتی نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کا کو قبضے میں لے لیا۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
کسٹمز حکام کی مختلف کاروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

ٹیگز:
کسٹمز حکام
