کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سب رجسٹرار آفس کے کلرک سنگین کاسی کو معطل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے ایک مراسلے مورخہ 17 جولائی 2023 کے مطابق رجسٹرار آفس کے کلرک سنگین کاسی پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری ٹیکسوں (رجسٹریشن فیس، سی وی ٹی اور ٹرانسفر ٹیکس) میں جعلی بنک چالانوں کے ذریعے کروڑوں روپے کا غبن کیا ہے۔ جس کی تصدیق خزانہ آفس نے بھی کر دی ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھی سنگین کاسی کلرک کے خلاف ایک انکوائری کی گئی تھی۔ جس پر تمام الزامات ثابت ہونے پر انکوئری افسر نے مزکورہ کلرک کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔ جس پر کمشنر آفس نے عملدرآمد روک دیا تھا۔ اور مزکورہ کلرک کو دوبارہ رجسٹرار آفس میں تعینات کردیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک بار پھر نہ صرف عوام کو چونا لگایا بلکہ سرکاری خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان دیا۔ بنیادی انکوئری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مردہ بندے کی رجسٹری بھی جعلسازی کے زریعے درج کیا گیا ہے۔ جس کا ریکارڈ اینٹی کرپشن کو موصول ہو چکا ہے۔ جعلسازی میں سنگین کاسی کے خلاف 2017 میں بھی ایف آئی اے نے کیس درج کیا ہے جس پر مزکورہ کلرک پر الزام ہے کہ اس نے افغانیوں کو جعلی سازشی کے زریعے لوکل ڈومیسائل بنا کر دئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سب رجسٹرار آفس کے کلرک سنگین کاسی کو معطل کر دیا

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
