اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا،یوم عاشور10 محرم الحرام 29 جولائی بروز ہفتے کو ہوگا تفصیلات کے مطابق 9 ویں محرم جمعہ ، 10 ویں محرم ہفتے کو ہوگی ، اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے مزے لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ 9 ویں اور 10 ویں محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں یکم محرم الحرام بروز جمعرات کو عام تعطیل ہوگی۔

