ژوب (ڈیلی گرین گوادر) مندوخیل اور سلیمان خیل مینزئی قوم کے درمیان زمین کے تنازعہ پر مندوخیل کمیٹی نے ژوب کوئٹہ ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو احتجاجاً ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا جس کے باعث چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ قبائلی رہنما قاضی احمد خوستی موقع پر پہنچ کر مندوخیل کمیٹی کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرکے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا آس موقع پر چیف آف مندوخیل سردار ایوب مندوخیل اعظیم مندوخیل بسم اللہ اپوزئی ودیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مندوخیل قوم ایک پڑھا لکھا قوم ہے ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے قوم سے کسی کو تکلیف پہنچے لیکن احتجاج کرنا ہمارا آئینی جمہوری حق ہے اور ہمیں احتجاج پر مجبور کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سلیمان خیل قوم مینزئی نے زبردستی ہمارے زمین پر خیمہ بستی ہوکر قبضہ کر رہے ہیں ہمارے فورسز ادارے انہیں خیمہ بستی قبضہ ہٹانے کے بجائے انکے پشت پناہی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کئی بار مندوخیل اور سلیمان خیل قوم ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے ہیں اور ہمارے درجنوں افراد شہید ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ مندوخیل قوم جنگ جدل کے حق میں نہیں اور تصفیے کے لئے مندوخیل قوم نے ژوب قبائلی جرگے کو مکمل واک واختیار دیا ہے لیکن سیلمان خیل مینزئی قوم تصفیے کے لیے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مندوخیل قوم ایک پڑھا لکھا سنجیدہ قوم ہے اور اپنی زمین کی حفاظت اور اسلحہ کا استعمال خوب جانتے ہیں ہمیں بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کریں مذکرات کے زریعے مسئلہ حل کیا جائے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سلیمان خیل مینزئی قوم کو خیمہ بستی تعمیرات سے روکا جائے اور فورسز مثبت کردار ادا کریں۔
ژوب، دوقبائل کے درمیان زمین کے تنازعہ پر ڈی آئی خان قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

ٹیگز:
دوقبائل
