اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) کراچی سے چوری شدہ موٹر سائیکل سوزوکی 150 اوتھل پولیس نے ملزم سمیت برآمد کرلی۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس رہلیز کے مطابق SHO اوتھل جان محمد جاموٹ نے دوران سنیپ چیکینگ مین آر سی ڈی شاہراہ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر اسپیشل ناکہ لگا کر مشکوک گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکینگ شروع کردی۔اسی دوران ایک سوزوکی موٹر سائیکلCG-150 کو مشکوک سمجھ کر روکا جوکہ کراچی کی سمت سے اوتھل آرہی تھی۔معلوم کرنے پر موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام عبدالرحمن ولد عثمان محمد شفیع سکنہ نال خضدار بتایا۔ موٹر سائیکل سوزوکی CG-150 بغیر رجسٹریشن نمبر کے کاغذات طلب کرنے پر پیش نہ کرسکا۔مزید معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ متذکرہ بالا موٹر سائیکل کراچی کے تھانہ سائیٹ سپر ھائی وے کی حدود سے مورخہ 09-07-2023 کو چھینی گئی تھی۔ ملزم نے چھینی گئی موٹر سائیکل قبضہ میں رکھ کر جرم زیر دفعہ 412 ت پ کا ارتکاب کیا۔ جس کے خلاف مقدمہ نمبر 62/2023 درج رجسٹرڈ کیاگیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی سے چوری شدہ موٹر سائیکل سوزوکی 150 اوتھل پولیس نے ملزم سمیت برآمد کرلی

ٹیگز:
ملزم سمیت برآمد
