لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے ساکران میں عزیز مری گوٹھ میں عزیز مری کے ساتھیوں سمیت بھوتانی کارواں میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حب کے صنعتکاروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ کماتے یہاں ہیں اور پیسہ سندھ میں جاکر لگاتے ہیں تو انشاء اللہ بہت جلد حب کے صنعتکاروں سے میٹنگ کرکے انکو پابند کرینگے کہ اگر وہ حب میں دفاتر نہیں کھولیں گے تو وہ عوام کے غزب سے نہیں بچیں گے وہ وقت گیا جب یہ کسی کے جیب بھر کر یہ اپنی من مانیاں کرتے تھے اب ایسا نہیں ہوگا ہم اللہ سے مانگتے ہیں ہم کسی صنعتکار یا کسی شپ بریکر نہیں مانگتے ہم اپنے رب سے مانگتے ہیں لیکن ہم اس عوام کے لئے انشاء اللہ جدوجہد کرینگے. انہوں نے کہا کہ حب میں سولر پارک اور ونڈ پارک لگنے والے ہیں ایک مسافری سے لیکر دریجی تک پہاڑی پہ لگائیں گے اور پارک بھی مسافری میں لگائیں گے اور اس منصوبے میں دو ہزار لوگوں کی ضرورت ہوگی اور یہ 280 میگاواٹ بجلی پیدا کریگی اور اس سے حب سمیت ضلع لسبیلہ تک کے مضافاتی علاقوں کو بجلی ملے گی یہ 2027 تک انشاء اللہ مکمل ہوگا اور ہم نے انکو کہہ دیا ہے کہ ہم ان میں سے نہیں جن کو جیب میں کچھ ڈال دوگے تو چپ ہوجائیں گے ہم اپنے عوام کے لئے آپ سے دو ٹوک بات کرینگے اور ہم زمین آپکو فروخت نہیں کرینگے بلکہ کرائے پہ دینگے تاکہ مالکان حقوق قائم رہیں تاکہ انکو کرایہ ملتا رہے انکا گزر بسر بھی ہو اور انکے مالکان حقوق بھی قائم رہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اگر کچھ کمی رہ گئی ہے تو وہ ہماری کچھ سیاسی اختلافات کی وجہ سے ہوئی ہے ہم کسی کا نام نہیں لیتے اگر وہ ہمارا نام لیکر ہمارے خلاف بولتا ہے تو اسکا ظرف ہے ہمارا ہرگز یہ ظرف نہیں کہ کسی کے خلاف برا بھلا کہیں ہم اپنی عزت رکھتے ہیں اسی لیے ہم ہرکسی کی عزت کا خیال رکھتے ہیں البتہ آپ لوگوں سے یہ ضرور عرض کرینگے کہ آپ لوگوں کے حقوق کا آپ لوگوں کے جان و مال کا اور آپ لوگوں کے عزت و آبرو کا کون حفاظت کرتا ہے اور کون شرافت کا لبادہ اوڑھ کر آپ لوگوں کو لوٹنے آیا ہے یہ آپ لوگوں سوچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کرکے آپکے لیے حب ضلع الگ بنایا ورنہ آپ لوگوں کو اوتھل جانا پڑتا تھا اور کبھی کبھی ایسا ہوتا تھا کہ آپ وہاں جاتے اور آفیسر نہیں ملتے تھے اور واپس آنا پڑتا تھا تو کچھ ایسے بھی تھے جو روزانہ اوتھل آنے جانے کی سکت نہیں رکھتے تھے جو سکت رکھتے تھے وہ بھی وہاں جاکر واپس آتے تھے اور کچھ جو کاروباری حضرات ہیں انکے پاس حیثیت ہے مگر وقت کی کمی ہے کیونکہ انکا کاروبار متاثر ہوتا تھا تو دونوں طبقے پریشان تھے امیر وقت کے لیے پریشان ہوتا تھا اور غریب خرچے سے پریشان تھا اب انشاء اللہ حب ضلع بننے کے بعد یہ پریشانی ختم ہوگئی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو عوام کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے میں کبھی بھی اس سے بھاگ نہیں سکتا میں انشاء اللہ ہر وقت بنا کسی لالچ یا عہدے کے آپکے دروازے پہ کھڑا ہونگا اور کہونگا کہ حکم کریں آپکی کیا خدمت کروں۔انکا کہنا تھا کہ میں شکرگزار ہوں عزیز مری اور انکے رفقاء کا جنہوں نے ہمارے قافلے میں شمولیت کی ہمیں عزت بخشی اور ہم پر پھول نچاور کئے کام آج کل وٹس ایپ کا دور ہے کہتے ہیں یہ کام ہوا وہ کام نہیں ہوا میں سچ بولنے کا کائل ہوں اگر انفرادی طور پر اگر کام کا بولیں گے تو اندازہ لگائیں کتنا بجٹ چاہیے ہوگا کیونکہ آج کل کے نوجوانوں کو زیادہ تجربہ نہیں ہے تو اجتماعی کام اگر آپ دیکھیں گے تو ہر شعبے میں آپ کو کام ملیں گے اور آئندہ بھی انشاء اللہ آپ جس کو بھی موقع دینگے کیونکہ ہمارے اب 28 دن رہ گئے ہیں اس کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہونگی اس کے بعد آئین کے مطابق انتخابات ہونگے اس میں آپ جس کو بھی الیکشن میں کھڑا کرینگے ہم آپ کے ساتھ ہونگے۔ شمولیتی پروگرام سے ضلع کونسل حب کے وائس چئیرمین کمال خان محمد حسنی، عبدالرزاق لاسی، اصغر علی بزنجو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
صنعتکاروں کماتے بلو چستان سے ہیں اور پیسہ سندھ میں جاکر لگاتے ہیں، سردار محمد صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار محمد صالح بھوتانی
