کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا محمد اشرف جان حافظ عبدالحق حقانی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمد بڑیچ مولانا عبدالغفور مدنی حافظ شبیراحمد مدنی حاجی صالح محمد مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مفتی رحمت اللہ مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف شمشیر نصیراحمد ایڈووکیٹ حافظ دوست محمد مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل مفتی رحمت اللہ اور دیگر نے کہا ہے کہ شہر میں مصنوعی مہنگائی کو لگام دیا جائے اشیاء خردونوش پولٹری فارم، مٹن،بیف،دودھ،دہی، کی قیمتیں انتظامیہ کی ملی بھگت سے فکس ہوتی ہیں۔ اسی طرح ایرانی پیٹرول کی قیمتیں اور ان کے پیمانے کو چیک کرنے کی بجائے ان سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ شہر بنیادی مسائل سے دوچارہیں۔ اکثر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو کرب میں مبتلا کئے رکھا ہے،وہ علاقے جو سوفیصد بل اداکرتے ہیں ان کو اذیت سے دوچار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، سبزل روڈ اور سریاب روڈ کی توسیع کی سست رو تعمیر نے عوام اور بچوں بوڑھوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ شہری گیس بجلی پانی صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، متعلقہ ادروں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
شہر میں مصنوعی مہنگائی کو لگام دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبدالرحمن رفیق
