سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے وارد ہونے والے عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے آزاد حیثیت سے منظور کر لیےسینیٹ کے الیکشن کا اعلان ہوتے ہی بلوچستان سے ایک نام بہت زور شور کے ساتھ سنائی دیا اور وہ تھا عبدالقادر کا نام جنہیں پارٹی کا پرانا کارکن تک نہ ہوتے ہوئے خلاف توقع حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ دے دیا گیا۔
سینیٹ الیکشن: عبدالقادر کا ٹکٹ حاصل کرنے والے ظہورآغا کی پارٹی رکنیت ہی معطل نکلی سینیٹ الیکشن: عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیےسینیٹ کا ٹکٹ واپس لینے پر پی ٹی آئی امیدوار عبدالقادرکا مؤقف سامنے آگیا
مسلسل تنقید کے بعد تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیاپی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی نے تائید اور تجویز کنندہ کی حیثیت سے ان کے کاغذات نامزدگی پر دستخظ کیے اور کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع ہو گئےپی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کی جانب سے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر بھرپور احتجاج سامنے آیا
تو عمران خان نے ان سے ٹکٹ واپس لیکر پارٹی رہنما ظہور آغا کو دے دیا مگر عبدالقادر نے اگلے روز ہی آزاد حیثیت سے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے اور اس مرتبہ ان کے تائید اور تجویز کنندہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی تھےالیکشن کمیشن نے عبدالقادر کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کر لیے ہیں۔

