کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے تشکیل کردہ سیکورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کویقینی بنایا جائے جبکہ شہر میں داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سینٹر ل پولیس آفس کوئٹہ میں محرم الحرام کی سکیورٹی انتظامات کے بارے میں مختلف مکاتب فکر کے علمائاور انجمن تاجران کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پولیس بلوچستا ن نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے اور سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم کریں۔صوبے کے حساس مساجد، امام بارگاہوں، پبلک مقامات اور مارکیٹوں کے قریب پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پرا یڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی چوہدری سلمان،ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر،اے آئی جی آپریشن عبدالحق عمرانی،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ذوہیب محسن سمیت پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جامع حکمت عملی کے تحت فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
محرم الحرام اور عاشورہ کے جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے تشکیل کردہ سیکورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کویقینی بنایا جائے،عبدالخالق شیخ

ٹیگز:
عبدالخالق شیخ
