کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے جا ری کر دہ مرکزی بیان میں بلو چستان کے باشعور تاجر برادی،دکانداران اورکاروباری حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کے مرکزی کا ل پر بروز جمعہ 14جولائی 2023 کو کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں احتجاجی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا کر بلو چستان کے ساتھ ہو نے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنا سیا سی اور جمہوری احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آج بلو چستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ جن مسائل، مشکلات اور ناانصافیوں سے دورچار ہیں یہ ان قوتوں کی کا رستانیا ں ہیں جو اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، مسلح جتھوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر تے ہوئے غریب شہریوں کا جینا اور کاروبارکرنا حرام کر رکھا ہے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے ذہنی کیفیت سے دوچار ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وڈھ سمیت بلو چستان میں کشیدہ امن وامان کی صورتحال،ڈیتھ اسکواڈ کی سر پر ستی، بلوچ قومی رہنماء سر دار اختر جان مینگل کے خلاف جا ری سازشوں، حقیقی قو م وطن دوست تر قی پسند جماعتوں کو بند گلی کی طرف دھکیلنے اور انکی سیا سی سر گرمیوں میں مداخلت اور انہیں کمزور کر نے کے لئے ایک سو چی سمجھتی سازش کے تحت بلو چستان کے پر امن حالات کو خراب کر نے کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سابق آمر پرویز مشرف کی غلط پا لیسیوں اور طاقت کے استعمال کے نتیجے میں آج پورے بلو چستان میں پید اہو نے والے انتشار، افراتفری اور گھمبیر امن وامان کی صورتحال نے یہاں کے تمام شہریوں اور بلوچ عوام کوبری طرح متاثرکر رکھا ہے ایک مر تبہ پھر سابق آمر پرویز مشرف کی غلط پا لیسیوں کو دہرانے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں جو کسی بھی فریق کے لئے سود مند نہیں رہیں گی ہو نا تو یہ چاہیے تھا کہ با اختیار قوتیں سابق آمر پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں سے سبق حاصل کر تے ہوئے بلو چستان کو پر امن، خوشحال اور ترقی یافتہ یہاں کے وسائل پر عوام کی حق حکمت اور واک واختیار تسلیم کر تے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلو چستان کا مسئلہ سیا سی ہے طاقت کے استعمال سے ہر گز حل نہیں کیا جاسکے گا بی این پی یہاں کے تمام اقوام کی موثر اور نمائندہ جماعت ہے جو عوام کے تائد و حمایت سے عوام کو متحد اور منظم کر نے کی خاطر بلو چستان کے اجتما عی مسائل اور قومی حقوق کے تحفظ سیا سی اور پا لیمانی جمہوری جدو جہد پر یقینی رکھتی ہے۔ بیان میں پارٹی کے تمام اضلاع کے ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں پارٹی کی مرکزی کال پر جمعہ 14جولائی 2023کو شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا نے کے لئے تاجربرادری،دکاندار ان اور کاروباری حضرات کے ساتھ ملکر حکمت عملی ترتیب دیکر اپنے تنظیمی اور سیا سی فرائض سر انجام دیں۔
14جولائی کو کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں احتجاجی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا نے کے لئے تاجر برادی، اپنا کر دار ادا کریں، بلو چستان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
بلو چستان نیشنل پارٹی
