اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)مکران کوسٹل ہائی وے بسول کے مقام پر ٹرک گاڈی حادثے کا شکار، حادثے کے سبب ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی آگ نے گاڈی کو مکمل اپنی لپیٹ میں لے لیا، گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، تاہم پولیس کی ریسکیو ٹیمیں اور پاک نیوی کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لینے کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتائی جاتی ہے جن کی شناخت شاہ داد، امان اور میرو کے ناموں سے ہوئی جو جھا آواران کے رہاشی تھے۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک گاڑی حادثے کا شکار3 افراد جھلس کر جاں بحق

ٹیگز:
مکران
