کوئٹہ :بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کاایک خصوصی اجلاس ٹرک اڈہ ہزارگنجی مین منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین حاجی نورمحمدشاہوانی نے کی۔اجلاس میں حاجی جعفر خان کاکڑ،احمد شاہ مری،ملک ن ورخان کاکڑ،علی شیر،حاجی عطاء اللہ کاکڑسمیت دیگر ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں نے شرکت کی اجلاس میں آج بلوچستان ایمپلائزاینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے زیراہتمام پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کااعلان کیاگیا آج ملازمین جہاں بھی روڈ بلاک کرینگے ٹرانسپورٹرز ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے آخر میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ ملازمین کے جائز مطالبات فوری طورپر تسلیم کئے جائیں۔
گرینڈ الائنس کے زیراہتمام پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں،بلوچستان گڈز ٹرک ایسوسی ایشن

