کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی و ایم پی اے ہا سٹل اسٹاف ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صدر میر ظفر علی رند نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی ایک قانونی اور آئینی ادارہ ہے اسکا اپنا یک تقدس ہے جس کے تقدس و شعوری اور لاشعوری طور پر پامال کیا جارہاہے، تمام اداروں کے ملازمین کیلئے ہاوسنگ اسکیم ہے مگر ہمیں صرف تسلی دی جارہی ہے صوبے میں اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے لئے ایک سرکاری گھر تک نہیں ہے،بلوچستان میں کوئی اپوزیشن ہے ہی نہیں سارے اراکین اقتدار میں ہے آئندہ اجلاس معمول کا اجلاس ہے سیلاب کیلئے نہیں ہے، 7نکاتی مطالبات کے منظوری تک بلوچستان اسمبلی کے ملازمین نے 19 ستمبر اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جنرل سیکر ٹری سلیمان شاہ حریفال کے ہمراہ بلو چستا ن اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ظفر رند نے کہاکہ بلو چستان اسمبلی کے ملازمین کو نہ صرف نظر انداز کیا جا تا بلکہ انکی وہ کمیٹیاں جو ایک آئینی حیثیت رکھتی ہیں ان کو بھی روند دیا جا تا ہے، بیو کریسی کے ایسے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی کے فیصلوں کو نظر انداز کیاجا تا ہے جس سے نہ صرف اسمبلی بلکہ مالیا تی کمیٹی کے ممبران کی استحقاق کو مجروح کیا جا رہا ہے، بلو چستان اسمبلی کے ملازمین اپنی جگہ ہما رے لئے قابل احترام ہیں لیکن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی ایک سر کا ری گھر تک صوبے میں موجود نہیں ہے بیو رو کریسی ہمیں صرف اور صرف جھو ٹی تسلیاں دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان اسمبلی کے تمام ملازمین 19ستمبر سے شروع ہو نے والے اجلاس سے بائیکاٹ علا وہ ازیں 16ستمبر سے دفتری امور سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان اسمبلی کے ملازمین کے مطالبات ہیں کہ بلوچستان اسمبلی مسجد شریف کی ازسر نو تعمیر و توسیع کی جائے، بلو چستان اسمبلی کی مالیا تی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل کی جائے،اسمبلی سیکرٹریٹ و ایم پی اے ہاسٹل کی ملازمین کے لئے سول سیکرٹریٹ کی طرز ہاوسنگ اسکیم کے لئے زمین کی منظوری دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دوران سروس فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمت کی فراہمی کے لئے قانون سازی کی جائے،اسمبلی سیکر ٹریٹ و ایم پی اے ہاسٹل کی سروس رولز میں ترمیم کی جائے، بلو چستان اسمبلی و ایم پی اے ہاسٹل آفیسر ویلفیئر ایسو سی ایشن کے لئے تمام سہو لیات کے ساتھ دفتر کی فراہمی، اسمبلی سیکر ٹری ڈسپنسری اپ گریڈ ہو چکی ہے 24گھنٹے صحت کی سہولیات فراہم کر نے کے لئے مزید اسٹاف تعینات کیا جائے۔
7نکاتی مطالبات کے منظوری تک بلوچستان اسمبلی کے ملازمین کا 19 ستمبر اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
