کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں ایف سی کے میجر اور نائیک کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میجر ثاقب حسین شہید اور انکی ٹیم نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کیادہشت گردی کی جنگ میں سیکورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیدہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کے لئے بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں۔وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات کی دعاکی۔
میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے، میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
عبدالقدوس
