کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ہمارا مقصد اپنے نوجوانوں کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نبر د آزما ہو نے کے لئے تیار کر نا ہے،اپنے نوجوانوں کو دیگر صوبوں کے نوجوانوں کے برابر لانے کا موقع فراہم کرنے کیلئے پلیٹ فارمز کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوا رکوکوئٹہ میں جار ی پہلی قومی یوتھ سمٹ کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پہلی نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انکی صلاحیتوں کو صوبے اور ملک کے خوشحال مستقبل کے لئے برؤے کار لانے کیلئے کوشاں ہے اس اہم سمٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے پر تمام منتظمین داد کے مستحق ہیں۔
ہماری نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، میر عبد القدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبد القدوس بزنجو
