بولان(ڈیلی گرین گوادر) بولان کے علاقے سنی میں گیارہ ہزارکے وی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے،لیویز کے مطابق بولان کے علاقےگوٹھ محمد ابر اہیم جتوئی کے مقام پر گزشتہ شب تیز ہوائیں چلنے کے سبب گھر کےقریب گیارہ ہزار کے وی بجلی کی تاریں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں اور خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بولان، 11 ہزار کے وی کی تار گرنے سے خاتون جاں بحق 4 افرادزخمی

ٹیگز:
بولان
