کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع قلات میں جوڈیشل لاک اپ سے فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار نہ ہوسکے،لاک اپ کی سیکورٹی پر مامور اٹھ اہلکاروں کو معطل کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکواری کمیٹی تشکیل کیلئے سمری چیف سیکرٹری کو بھجوادی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ قلات میں جوڈیشنل لاک اپ سے فرار ہونے والے چھ قیدیوں کی تلاش کاکام جاری ہے،قلات شہر اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے چھاپے مارے گئے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ قلات جوڈیشنل لاک پر چار پولیس اہلکار اور چار جیل کے وارڈان تعینات تھے جن کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ قلات جوڈیشنل لاک اپ سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکواری کمیٹی کی تشکیل کیلئے سمری چیف سیکرٹری کو بھجوادی گئی ہے۔
قلات، لاک اپ سے فرار ہونے والے قیدی دوبارہ گرفتار نہ ہوسکے، سیکورٹی پر مامور 8اہلکارمعطل

