حب (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی حب کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی تقریب کے موقع پر شمولیت اختیار کرنے والی مختلف قبائلی و سیاسی شخصیات کا جلسہ عام سے خطاب ضلعی صدر حب میرعلی حسن زہری جنرل سیکٹری شریف پالا ری ضلعی نائب صدر سردار زادہ نعیم خان بلیدی کا جسلہ گاہ آمد شاندار استقبال میر علی حسن زہری نے پیپلز پارٹی کو حب کی سب سے بڑی پارٹی بنا دیا ہے اور ان کی زیر قیا دت ضلع حب پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک مضبوط قلعہ بن گیا بھوتانی برادران کی سیاست صرف دریجی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

طویل عر صے تک اقتدار میں رہتے ہوئے بھی علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا آئندہ الیکشن میں ہم نام نہاد اور مفاد پرست عناصر کو عوام کی طاقت سے شکست فاش دیں گے اور پارٹی ملکی وصوبائی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی ضلع حب کے عوام موجود ایم این اے اور ایم پی اے سے متنفر ہو چکے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی میں وشمو لیت اختیا ر کررہے ہیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب

