کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس جمعیت کے رکن اسمبلی یونس عزیز زہری نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں صوبے کی زراعت کو اسکے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے تعلیم کے شعبے میں عمارتیں بنانے کے بجائے غیر فعال اسکولوں کو فعال کیا جائے صحت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ بجٹ کا ایک بہت بڑا حصہ غیر ترقیاتی مد میں خرچ ہورہا ہے ان اخراجات میں کمی لائی جائے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کوئٹہ کراچی چمن شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر مذکورہ سڑک پر اب تک کام ہی شروع نہیں ہوسکا ہے لہذا وزیر اعظم کی یاد دہانی کیلئے بلوچستان اسمبلی سے قرار داد منظور کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب کے نقصانات کے حوالے سے وزیر اعظم نے دس ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا مگر ایک روپیہ بھی نہیں ملا اس ضمن میں بھی انہیں یاد دہانی کرانے کی ضرورت ہے ۔
تعلیم کے شعبے میں عمارتیں بنانے کے بجائے غیر فعال اسکولوں کو فعال کیا جائے، یونس عزیز زہری

ٹیگز:
یونس عزیز زہری
