کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)حاجی محمد یوسف اسٹیٹ بینک والے انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ 05:45 کینٹ قبرستان عسکری چیک پوسٹ پر ادا کی جائے گی اسٹیٹ بینک سے وابستہ حاجی محمد یوسف بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے۔ مرحوم اسٹیٹ بینک والے محمد امین، محمد اسحاق، محمد یعقوب (مرحوم)، جی پی او کے محمد اسماعیل، حبیب میٹرو بینک کے محمد یونس اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ جناب عنایت الرحمن کے والد محترم تھے۔مرحوم حبیب الرحمٰن خان چمن پھاٹک والے کے نانا، شفیق الرحمان قائد آباد تھانے والے اور حبیب الرحمن پولیس لائن والے کے بہنوئی جبکہ عبدالوہاب ایم ای ایس کینٹ والے کے چچا تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ صبح 05:45 بجے کینٹ قبرستان عسکری چیک پوسٹ میں ادا کی جائے گی، جبکہ فاتحہ خوانی ارباب ٹاؤن کی مسجد خدابخش میں لی جائے گی۔مرحوم کی وفات پر مختلف سماجی، سرکاری اور عوامی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور لواحقین سے تعزیت کی جا رہی ہے۔
حاجی محمد یوسف اسٹیٹ بینک والے انتقال کر گئے

ٹیگز:
محمد یوسف
