کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوام کو جلد اکبربگٹی ایکسپریس اور بولان میل سمیت دیگر ٹرینوں کی مکمل بحالی کی خوشخبری دینگے، ٹرینوں کی بحالی سے عوام کو بہتر ین سفر کی سہولیات اور محکمہ ریلوے کو معاشی استحکام ملے گا۔یہ بات انہوں نے صدر ریلوے محنت کش یونین مجید زہری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وفد نے شیخ جعفرمندوخیل کو ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل جن میں کوئٹہ ذویژن کی بند ٹرینوں کی بحالی ملازمین کی پرموشن اور پنشن کی ادئیگی میں تاخیر سمیت عارضی ملازمین کی مستقلی کے معاملات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔شیخ جعفر مندوخیل نے وفد کواپنے بھرپورتعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ نہ صرف ٹرینوں کی بحالی بلکہ ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل اور عارضی ملازمین کی بحالی کے سلسلے میں وفاقی حکومت اور خصوصاً وفاقی وزیر ریلوے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انشااللہ جلد ہی مثبت نتائج ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدرسے ملنے والے وفد میں مجید زہری افضل بنگلزئی عبدالقادر بنگلزئی حبیب الرحمن اورفاروق یوسفزئی شامل تھے۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر بھی موجود تھے۔
عوام کو جلد اکبربگٹی ایکسپریس اور بولان میل سمیت دیگر ٹرینوں کی مکمل بحالی کی خوشخبری دینگے، شیخ جعفر مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر مندوخیل
