کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ طوفانی ہواؤں اورشدید بارش سے متاثرہ 132Kvصحبت پور گرڈاسٹیشن کے گرے ہوئے ٹاورکی دوبارہ تنصیب اور مرمت وبحالی کا کام مکمل کرلیاگیا ہے اوربدھ 16جولائی کی شام 6بجے 132kVصحبت پورگرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ صحبت پور کے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے بجلی بحالی کے عمل کو مختصر وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کئے تھے جسکے بعد کیسکو ٹیموں نے دن رات کام کر کے مختصر وقت میں صحبت پور گرڈ اسٹیشن میں مرمت ، تنصیب و بحالی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچا دی اور اب کام مکمل کر کے گرڈ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔گرڈ اسٹیشن سے منسلک فیڈروں کی بجلی بھی کلیئرنس کے بعد مرحلہ وار شروع کر جائیگی۔
واضح رہے کہ 132kV صحبت پور گرڈاسٹیشن کے احاطہ میں شدیدطوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے 132Kvکاایک ٹاورگرگیا تھا اور گرڈاسٹیشن میں برقی آلات کو نقصان پہنچے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔جس کے بعد کیسکوٹیموں نے متاثرہ ٹاوراوردیگربرقی آلات کی دوبارہ تنصیب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کرکے بدھ کے روز مرمت وبحالی کاکام مکمل کرکے صحبت پور گرڈاسٹیشن کی بجلی بحال کردیا۔ تاہم کیسکونے بارش سے متاثرہ صحبت پور کے علاقوں کے صارفین سے بجلی بند ش پر زحمت کیلئے معذرت کی ہے۔
صحبت پور گرڈاسٹیشن کے گرے ہوئے ٹاورکی مرمت وبحالی کا کام مکمل کرلیاگیا ہے : کیسکو

ٹیگز:
صحبت پور
