گنداواہ(ڈیلی گرین گوادر) گنداواہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو گنداواہ کے علا قے سٹی پولیس تھانہ گنداواہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امداد حسین ولد رسول بخش جودھانی لاشاری جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
گنداواہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1، شخص جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
