کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی ہے ایک پرمٹ پر دو یا تین رکشہ چلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں شہر میں لوکل بسوں کے مالکان اپنی بسوں کی حالت زار درست کریں اور جو لوکل بسیں خستہ حالت ہیں انہیں جلد از جلد نئی بسوں میں تبدیل کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جاسکے اور فضائی آلودگی کو ختم کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر قانونی رکشہ، لوکل بسوں اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان بڑیچ، ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ شیر علی، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی، سیکرٹری آر ٹی اے منظور احمد اور ڈائریکٹر کیو ڈی اے انور شاہ بھی موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رکشوں کے کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام، رکشہ مالکان اور ٹریفک پولیس کو سہولیات مل سکیں اور شہر سے غیر قانونی دو نمبر اور ڈبل پرمٹ پر چلنے والی رکشوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ تمام رکشوں کے مالکان کو پابند بنایا جائے کہ رکشہ چلاتے وقت اپنا اصل روٹ پرمٹ، لائسنس اور دیگر دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ دوران چیکنگ ٹریفک پولیس اور ڈرائیور کو کسی بھی قسم کی مشکلات یا پریشانی کا سامنا نہ ہو دوران چیکنگ رکشہ ڈرائیور اصل دستاویزات نہ رکھنے پر یا نہ دکھانے چالان کرکے بند کر دیا جائے گا کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ لوکل بسوں کے مالکان اپنی پرانی بسوں کی حالت زار درست کریں یا پرانی اور خستہ حال بسوں کو نئی بسوں میں تبدیل کریں تاکہ شہر میں آلودگی اور ٹریفک کے مسائل میں کمی آسکیں انہوں نے کہا کہ شہر میں لوکل بسوں کی جگہ کا تعین پہلے ہی ہو چکا ہے اور ہزارگنجی والی لوکل بسوں کے لیے بھی جگہ کا تعین محکمہ کیو ڈی اے کے تعاون سے کردیا گیا ہے اور بہت جلد ہی منتقل کر دیا جائے گا۔
شہر میں غیر قانونی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی ہے،کمشنر کوئٹہ

ٹیگز:
کمشنر کوئٹہ
