گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ورک چارج کی بنیاد پر بھرتی حوالے مقامیوں کے خدشات و تحفظات دور کئے جائیں، اگلے اجلاس میں اس حوالے تفصیلی آگاہی دی جائے,اگر ناانصافی ہوئی ہے تو ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے بروز منگل قومی اسمبلی میں گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں نئے بھرتی ہونے والے غیرمقامیوں کے ایشو کو اٹھاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا گوادر میں نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ بنا ہے جسکی اب تک باقاعدہ اوپننگ تو نہیں ہوئی مگر وہاں 35 کے قریب لوگوں کو ورک چارج پر رکھا گیا ہے جس پر گوادر کے لوگوں کو اعتراض ہیکہ ان میں دو تین لوگ گوادر کے لوکل ہیں باقی لوکل نہیں ہیں جس پر گوادر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں, انہوں نے کہا کہ کل کے اجلاس میں ہمیں بتایا جائے کہ یہ جو 35 آدمی گوادر نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ورک چارج کی بنیاد پر تعینات کیئے گئے ہیں ان میں گوادر کے مقامی کتنے ہیں اور بلوچستان کے کتنے ہیں علاوہ ازیں دیگر صوبہ کے کتنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کی جانب سے میرے علم میں یہ لایا گیا ہے کہ صرف تین لوئر پوسٹ پر مقامی گوادر شہر کے لوگ ہیں جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سے لیکر سویپر کی پوسٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی طرف سے ہمیں تفصیل بتایا جائے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو مطمئن کرسکیں اگر ناانصافی ہوئی ہے تو ان کے ساتھ انصاف کیا جائے
گوادر یئرپورٹ میں ورک چارج کی بنیاد پر بھرتی حوالے مقامیوں کے خدشات و تحفظات دور کئے جائیں، اسلم بھوتانی

ٹیگز:
اسلم بھوتانی
