مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ قومی شاہراھ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں حادثے کوئٹہ سے منگچر جانیوالی باراتیوں کی پک اپ گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گیا ، حادثے کی اطلاع پر اسماعیل بلوچ ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا، حادثے میں خاتون جاں بحق بچوں خواتین سمیت 18افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہے ہیں، زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کیا جارہاہے زخمی میں کی چار خواتین سمیت پانچ افراد کی حالت تشویشناک، ہسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو مزید علاج کیلئےکوئٹہ منتقل کیاجائے گا۔
کھڈکوچہ، باراتیوں کی گاڑی کوحادثہ ، خاتون جاں بحق 18 افراد زخمی پانچ کی حالت تشویشناک

ٹیگز:
گاڑی کوحادثہ
