ژوب(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ژوب عوام کی خدمت میرا مشن ہے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبائی سطح پر اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے سابقہ ادوار میں اجتماعی کاموں کے بجائے انفرادی کاموں کو ترجیح دی گئی ہے جس سے ڑوب کے مسائل کو درگور کرکے عوام کے مسائل اور پسماندگی میں اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور حکومت میں کرونا کے باعث ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے اور دو دفعہ بلوچستان حکومت تبدیل ہؤا آن تمام مشکلات کے باوجود ڑوب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 17 ارب روپے خرچ ہورہی ہے جس کی تکمیل سے ڑوب کے عوام بلوچستان کے ترقی یافتہ ضلعوں میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ انیمل کالج کی منظوری اور تعمیر پر پچاس کروڑ روپے خرچ ہورہی ہے ایک جدید طرز پر سلاٹر ہاؤس پر 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہی ہے ژوب کے مختلف علاقوں میں 700گھرانوں کو ابنوشی کے سیکمات دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب کی کل ابادی 6 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اب ضلع کاکڑ خراسان کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے تگ و دو پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان سے ملاقات میں ژوب کے مسائل زیرِ غور لائے گئے جو قمردین گیٹ وے جلد کھولا جائے گا جس ژوب کے عوام کو روزگار کے مواقع ملے گی اور ژوب تجارتی لحاظ سے ژوب تجارتی حب بنے گا بہادر خان یونیورسٹی برانچ کھولا جائے گا اور ژوب کے لئے ایک سرکٹ ہاؤس منظور ہوا ہے جس کی تعمیر کیلئے موزوں جگہ بابڑ علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویژن کا درجہ دینے پر عوام کا درینہ مطالبہ حل ہوا کیونکہ ڈویژن میں تین اضلاع ژوب شیرانی اور قلعہ سیف اللہ کے عوام سرکاری ملازمتوں پر تعینات ہونگے اور تمام مسائل انکے دہلیز پر حل ہونگے انہوں نے کہا کہ ژوب شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل نالیوں کی پختگی اور سڑکوں کو بلیک ٹاپ پر کام جاری ہے بجلی کی مد میں کروڑوں روپے منظور ہوئے ہیں 18 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیم منظور کیا گیا ہے جس سے ژوب شہر کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی شروع ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب ماڈل ہائی سکول انگریز دور سے آس پر کوئی کام نہیں ہوا لیکن اب 13 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید طرز سے تعمیر ہورہا ہے ایک مثالی سکول بنیگا انہوں نے کہا کہ ژوب عوام کو ہمیشہ یہ شکایت رہی کہ ہسپتال میں ادویات کا فقدان ہے جبکہ کرونا میں ژوب کے ادویات فنڈز پر کٹ لگ گیے اور جو ڑوب ادویات کا کوٹہ تھا آدھا کردیا گیا آس کے باوجود ہم نے صوبائی سطح پر ادویات کی فراہمی کے لیے کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب سول ہسپتال ٹراما سنٹر کیلئے مزید ڈاکٹر تعیناتی ہونگے اور ژوب کے عوام کو علاجِ محالجہ کے مواقع میسر ہونگے اس وقت تین گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر اور میل ڈاکٹر مفت آپریشن کروا رہے ہیں ادویات کا کوٹہ اور ہسپتال کی بہتری کیلئے کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ ژوب میں سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے آگر دوبارا منتخب ہوا تو سلیازہ پیکنگ پوائنٹ پر ریسٹ ہاؤس اور پارک کی تعمیر کیلئے فنڈز دونگا جس سے لوگوں کو روزگار اور سیاحوں کو سیرو تفریح سے لطف اندوز ہونگے کیونکہ اجکل بیرون ممالک سیاحتی مقامات سے اربوں روپے کمارہے ہیں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کے باقاعدہ پی ایس ڈی پی نمبر موجود ہے ہم نے کبھی بھی کسی کے کام کا کریڈٹ لیا ہے اور نہ مفت کریڈٹ لینے کا شوق رکھتا ہوں بلکہ ہمارے منصوبوں کو اپنے کھانے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جو کھبی کامیاب نہیں ہونگے
پانچ سالہ دور حکومت میں صوبائی سطح پر اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، مٹھا خان کاکڑ

ٹیگز:
مٹھا خان کاکڑ
