کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کی بیشتر آبادی آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی دیہاتوں میں رہتی ہے جبکہ سماجی ارتقا کے مختلف مراحل کو تیزی سے طے کرنے اور جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں شہری زندگی اختیار کرنی ہوگی. حکومت کیلئے قلیل مگر منتشر آبادی کو جدید بنیادیں فراہم کرنا خاصا مشکل کام ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں شمس جلالزی کی قیادت میں قلعہ سیف اللہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران قلعہ سیف اللہ کے غریب زمینداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے، سیلاب زدگان کو مالی امداد پہنچانے، خیسور جلالزئی میں بجلی کے کھمبے و تاریں فراہم کرنے اور بادینی بارڈر پر سرحدی تجارت کیلئے نئے مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو قلعہ سیف اللہ کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگا کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارا پورا علاقہ تعلیم، صحت، بجلی اور صاف پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
صوبے کی بیشتر آبادی آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی دیہاتوں میں رہتی ہے، گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
