کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی اسسٹنٹ کمشنر (سریاب) ماریہ شعمون،اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک)نعمت اللہ ترین،اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ،اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ پر مشتمل مختلف ٹیموں نے کچلاک،سمنگلی،سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ،نواں کلی، کاسی روڈ، طوغی روڈ عالموں چوک و دیگر علاقوں میں دودھ فروشوں، قصائیوں اور تندوروں کے خلاف کارروائیاں کی ضلعی انتظامیہ نے اس دوران 120 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 22 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 20 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیااور متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے قصاب خانوں میں گوشت کی قیمتوں،تندوروں پر روٹی کے وزن اور قیمتوں کاجائزہ لیا اور جنرل اسٹوروں پر اشیاء خوردونوش خصوصاً دالوں، چاول،چینی اور گھی وغیر کی قیمتوں کا تعین کیا۔
کوئٹہ،ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، 20 دکاندار گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
