منڈی بہاءالدین (ڈیلی گرین گوادر) اسنوکر ورلڈ چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ محمد بلال صدمہ سے جاں بحق ، ڈیڑھ ماہ قبل محمد بلال کی بیوی اور دو بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا۔اس اغوا کا مقدمہ ڈیڑہ ماہ پہلے تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ محمد بلال بیوی بچوں کی عدم بازیابی پر صدمہ اور ذہنی کوفت میں مبتلا تھے۔ انہوں نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔
موت سے قبل محمد بلال کا وڈیوبیان سامنے آگیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ تھانہ سول لائن میں بار بار چکر لگا کر تھک چکا ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ پولیس کی جانب سے کس قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
محمد بلال نے کہا کہ میں نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ اورایشین سنوکر چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ ہمیشہ ملک کے لیے کھیلا اور گولڈ میڈل جیت کر پوری دنیا میں پاکستان نام روشن کیا۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میری بیوی اور بچوں کو یرغمال بنایا گیا ہے، پولیس بازیاب کرائے۔تاہم اسنوکر چیمپئن بالآخر غموں سے لڑتا لڑتا زندگی کی بازی ہار گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق بلال کو ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوئی ۔ ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی مرضی سے کہیں گئی ہے۔

