مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)دشت لیویز انتظامیہ کی منشیات کے اڈوں پر کاروائی، منشیات اور جواں کے اڈے مسمار اور جلادئے گئے، متعدد سماج دشمن گرفتار، عوامی حلقوں کی جانب سے منشیات اور جواں کے اڈوں پر کاروائی کی خیر مقدم،مزید وسعت دینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق دشت کے دبنگ اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال آور لیویز فورس کا ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں اور منشیات کے اڈوں کے خلاف دبنگ کاروائی اور کریک ڈاؤن، منشیات کے مکروہ دھندے اور لوگوں کے گھروں کے چراغ اجاڑنے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیکیاگیا، اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال کے سربراہی میں ایس ایچ او لیویزتھانہ دشت عبدالمالک کرد محمداختر، شکیل احمد محمد شہی،عبدالمنان و دیگر پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ دشت کے علاقہ بٹہ ایریا میں منشیات کے اڈوں پر کاروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات کے اڈوں کو ٹریکٹر کے زریعے مسمار کردیا، اور انکے کمین گاہوں کو جلا دیا، منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر نے کچھ عرصے سے بٹہ ایریا و دیگر علاقوں میں منشیات کے اڈے قائم کرکے لوگوں کے گھروں کے چراغ اجاڑنے اور منشیات فروشی کررہیتھے، جن کے خلاف آج سے سخت کریک ڈاؤن شروع کردیا،، اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور اس لعنت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کسی رعایت اور کسی رحم کے قابل نہیں ہیں، اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی اور منشیات کے اڈوں کی مکمل سفایا کرنے کیلئے مزید سخت سے سخت کاروائی کرینگے اور یہ سلسلہ آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔دشت انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے اڈوں کو مسمار کرنا اور سخت کاروائی کرنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم اور انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کااعادہ۔واضع رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال اس سے قبل مستونگ میں دوران تعیناتی مستونگ خصوصا ولی خان تھانہ کے حدود میں قائم منشیات کے اڈوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرتے رہے اور منشیات فروشوں کا جینا حرام کیا تھا۔
دشت، لیویز انتظامیہ کی منشیات کے اڈوں پر کاروائی، منشیات کے اڈے مسمار، متعدد سماج دشمن گرفتار

ٹیگز:
لیویز انتظامیہ
