کراچی(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے دوران ہمیں فضائی سپورٹ حاصل نہیں ،جس کے باعث ڈاکوؤں کیخلاف مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ آئی جی سندھ کچے کا مسئلہ بہت پراناہے تاہم پولیس کی حکمت عملی سے یہ مسئلہ صرف 4ڈسٹرکٹ محدود ہے۔ پولیس کے پلان کے نتیجے میں ہنی ٹیپ کا خاتمہ کیا گیا۔کچے کے ملزمان اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، گڈو اور سکھر بیراج کے درمیان یہ ایشو ہے، گھوٹکی،سکھر،کمشور کا کافی حصہ محفوظ ہے۔ ڈاکو دریا کیساتھ موجود چھوٹے چھوٹے آئی لینڈ کو استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے275کرمنلزکے سر کی قیمت مقرر کی،20کے قریب لوگ سرینڈر کرچکے ہیں
کچے میں آپریشن کے دوران ہمیں فضائی سپورٹ حاصل نہیں، آئی جی سندھ

ٹیگز:
آئی جی سندھ
