لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہوسکے شہریوں نے انتظامیہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونے کا ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا اور ساتھ انہوں نے ملک بھر کے ثرانسپورث مالکان سے بھی کہا کہ وہ کمی کا فائدہ عوام کو پہنچاکر انھیں ریلیف دیں لیکن تاحال عوام اس سہولت سے محروم ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹرز وہی پرانے ریٹ چلارہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیزل پیٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز کرایہ بڑھا لیتے ہیں اب جب کمی ہوئی تو سانپ سونگھ گیا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لورالائی سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس سلسلے میں اے سی تحصیلدار اور دیگر انتظامی افیسران کو پابند کریں کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے کرائے براہ راست انکے پوائنٹ ہر جاکر چیکنگ کریں اوع خلاف ورزی کرنے پرانپر بھری جرمانے عائد کریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہوسکے

ٹیگز:
پٹرولیم مصنوعات
