کوئٹہ : ایس پی سٹی ڈویژن نور محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ سٹی ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار ارکان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں کے انجن‘ فریم اور پرزے برآمد کر لئے۔ یہ بات نے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایس ڈی پی او سول لائن ڈی ایس پی آصف غفور ایڈیشنل ایس ایچ راجہ بیزاد محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس پی سٹی ڈویژن نے بتایا کہ ڈی آئی جی کوئٹہ رینج کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ہے ایس ڈی پی او سول لائن سرکل آصف عفور کی نگرانی میں عملے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے عبدالرحیم شہزاد نصیب اللہ اور سید علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چار موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں جبکہ بھاری تعداد میں انجن فریم پرزے بھی برآمد کئے گئے ملزمان موٹر سائیکل چورے کرنے کے بعد ان کے پرزے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے گرفتار ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
کوئٹہ موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار ارکان گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
