گوادر(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تاریخی،ثقافتی،مذہبی،تجارتی اور سفارتی رشتے ہیں،گوادر سے ایران سرحد تک 138 کلو میٹر طویل ٹرانسلیشن لائن منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے،اس اہم منصوبے سے گوادر کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو سکے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو مکران 100 میگا واٹ بجلی افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ایران کے ساتھ ہمارے تاریخی،ثقافتی،مذہبی،تجارتی اور سفارتی رشتے ہیں، یران کے ساتھ خام تیل،گیس،خوردنی اشیاء اور توانائی کے شعبوں سمیت دوطرفہ علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لئے بے پناہ موقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران تجارت کا کثیر حصہ غیر رسمی شکل دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، سرحدی تجارت کے بند ہونے سے بہت سے خاندان متاثر ہونگے،جن کا براہ راست تعلق دونوں برادر ممالک کے سرحدی کاروبار سے منسلک ہے۔ وزیر اعلی’ بلوچستان نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ بے کہ بارڈر ٹریڈ کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن کے اثرات یہاں کے لوگوں اور مجموعی طور پر پاکستان اور بلوچستان کی معیشت کے لئے بہتر ہونگے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گوادر کی ترقی کے لئے پر عزم ہے،گوادر سے ایران سرحد تک 138 کلو میٹر طویل ٹرانسلیشن لائن منصوبہ مکمل کرلی گئی ہے، گوادر کی موجودہ اور مستقبل کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایران سے 100 اضافی میگاواٹ بجلی فراہمی کے منصوبے کو مکمل کرلیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس اہم منصوبے سے گوادر کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو سکے گی۔
ایران کے ساتھ ہمارے تاریخی،ثقافتی،مذہبی،تجارتی اور سفارتی رشتے ہیں، میرعبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میرعبدالقدوس بزنجو
