ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کے علاقے بی ایریا ہرنائی ٹو سنجاوی پر سور پل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سنجاوی سے ہرنائی آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سمت اللہ ولد حاجی دینار، سکنہ قلعہ سیف اللہ، موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ گل محمد ولد حاجی دینار زخمی ہوا۔ جانبحق اور زخمی دونوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل جاری ہے۔
ہرنائی، سنجاوی سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ٹیگز:
ہرنائی
