کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اوروزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں میں امن و استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو صحیح راستے پر چلانے کیلئے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا اس راستے میں سیاسی طور پر نقصان کا بھی سامنا ہوا مگر پارٹی نے اس کی پروا کئے بغیر ملک اور عوام کو اولیت دی، یہ مرد حر ا?صف علی زرداری کی سیاسی بصیرت تھی جس نے پاکستان کو واپس صحیح ڈگر پر چلا دیا ہے،یہی وجہ ہے کہ با شعور عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور اس کا ثبوت سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ہیں جس میں انہوں نے پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیکر اپنے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے قید و بند اور جھوٹے مقدمات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا مگر انکے ماتھے پر شکن تک نہ آئی، سابق دور میں بی بی فریال تالپور کی گرفتاری سیاسی انتقام کے تحت کروائی گئی،پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنے اوپر بنائے جانے والے تمام کیسز کا قانونی طریقہ کارکے مطابق سامنا کیا جیل بھی کاٹی لیکن کبھی ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کی بات نہیں کی ہمیشہ ملک وقوم کی بہتری چاہیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں امن و استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، کرن بلوچ

ٹیگز:
کرن بلوچ
