کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نوکنڈی میں دو گاڑیوں میں تصادم،6افراد جاں بحق 14زخمی ہوگئے۔ تفصیلات گزشتہ رات کوئٹہ تفتان شاہراہ پر سما لانڈی کے قریب دو گاڑیوں کی تصادم سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئی جس میں سوار 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت تہذیب ولد نوربخش سکنہ نوکنڈی کے نام سے ہوئی ہے باقی پانچ افراد کی لاشیں شناخت کیلئے آر ایچ سی میں رکھی گئیں ہیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
نوکنڈی ، لانڈی کے مقام پر 2 مسافر گاڑیوں میں تصادم، 6 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی

ٹیگز:
گاڑیوں میں تصادم
