مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے کرسمس ڈے کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے چرچ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے کرسمس کی کاٹ کاٹی ان کے ہمراہ ایس پی مستونگ محمد نعیم اچکزئی بھی تھے ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کرسمس کے اس مزہبی تہوار پر مسیح برادری کو مبارکباد دی اور سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کرسمس کے کیک کاٹنے کے بعد کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سمیت دنیا کے تمام مذاہب کو مذہبی آزادی حاصل ہیں مذہبی تہواریں ہمیں مزہبی رواداری بھائی چارے یگانگت کی فروغ اور ایک دوسرے کی عزت النفس جان و مال کی حفاظت کا درس دیتا ہے اور کوئی بھی مذہب میں فرقہ واریت مذہبی منافرت پھیلانے کی کوئی گنجائش اور اجازت نہیں دی ہے اس لئے ہم سب کو اپنے اپنے مذہبی تہواروں کے دوران بھائی چارے کی فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تہوار انسانوں کی خوشی کا دن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معاشرے کو سدھارنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں کہا کہ تمام مذاہب کے مذہبی اسکالرز مذہبی آزادی بھائی چارے کی فروغ کے حوالے سے لوگوں میں شعور پیدا کرے ہمارے معاشرے میں مزہبی اسکالرزکی بڑی قدر و منزلت ہے اگر علماء کرام اور تمام مذاہب کے اسکالرز معاشرے کو سدھارنے میں کردار ادا کرینگے تو ہمارے معاشرے سے نفرت شر انگیزی تعصب کا خاتمہ ہوگا فل پروف سیکورٹی انتظامات پر کرسچن برادری نے ڈپٹی کمشنرکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے ہمارے اس مذہبی تہوار میں خود شریک ہوکر ہماری حوصلہ افزائی کی۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کاکرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے چرچ کا دورہ

ٹیگز:
یاسر اقبال دشتی
