اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) لاہور اور پشاور کینٹ میں ملک دشمنوں کی طرح فوج کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں میں سے بیشتر کی شناخت کرلی گئی، قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہائی لیول ٹیموں کو سرگرم کر دیا گیا ہے۔9 مئی ملکی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے بیشتر شر پسندوں کی شناخت کر لی گئی۔ شرپسندوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
شرپسندوں میں دانش منیر سکنہ لاہور، سعود سکنہ لاہور، عدنان اشرف سکنہ لاہور، فاروق زمان سکنہ راولپنڈی، علی حسن عباس سکنہ لاہور، چوہدری مسعود معراج سکنہ لاہور ، محمد تیمور جعفر سکنہ لودھراں، علی افتخار سکنہ لاہور، عامر حمزہ سکنہ پاک پتن، وقاص پرویز سکنہ لاہور، سجاد سعید سکنہ ملتان، یوسف گلزار سکنہ لاہور، محمد ارسلان سکنہ لاہور اور علی رضا سکنہ اوکاڑہ شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا اور پشاور کینٹ میں شر انگیز کارروائیوں میں ملوث ملزمان میں گل داد خان سکنہ باجوڑ، بشیر خان سکنہ لوئر دیر، ملک شفیع اللہ سکنہ لوئر دیر، ملک لیاقت علی سکنہ لوئر دیر، اعظم خان، ریحان زیب خان سکنہ باجوڑ، امتیاز رحمان، رحیم اللہ، اوّل خان، فیروزشاہ، عاصم شعیب، شکیل احمد سابق ایم پی اے سکنہ ملاکنڈ، ڈ اکٹر خلیل الرحمن سکنہ باجوڑ، ریاست خان سکنہ ضلع مہمند، محترم خان مہمند سکنہ ضلع مہمند، سجاد محمد سکنہ ضلع مہمند، حمزا لطیف سکنہ مانسہرہ، تیمور احمد ساکن ایبٹ آباد، شہریار خان سکنہ ایبٹ آباد، وہاب سکنہ ہنگو، صفدر حسین سکنہ ایبٹ آباد، محمد ایاز سکنہ ایبٹ آباد، تیمور خالد سکنہ ایبٹ آباد، وجاہت ابراہیم سکنہ ہری پور، وقاص خان سکنہ ہری پور، شہزاد علی سکنہ ہری پور، جنید خان سکنہ ہری پور، سکندر زیب خان سکنہ باجوڑ، سکندر زیب خان سکنہ باجوڑاور اویس خان یوسفزئی شامل ہیں۔
شر پسندوں نے اپنے مکروہ عزائم سے ثابت کر دیا کہ یہ حملہ دراصل ملک دشمنی میں وطنِ عزیز اور اس کے محافظین پر کیا گیا، شرپسندوں کے خلاف قانون مزید تیزی سے حرکت میں آگیا ہے دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے زیرصدارت سیف سٹی اتھارٹی میں اجلاس ہوا جس میں لاہورسمیت پنجاب بھر میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں واقعات کی تحقیقات کیلئےجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کافیصلہ کیا گیا۔ توڑپھوڑوالے تمام مقامات کی جیوفینسنگ کرائی جائے گی۔ شرپسندوں کیخلاف کیسزاے ٹی سی میں چلائے جائیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ جناح ہاؤس، سرکاری اورنجی املاک پر حملہ کرنے والے عناصرعبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اوربے گناہ کوپکڑیں گے نہیں، انہوں نے کہا کہ 15مئی کوتعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اورشرپسند عناصر کیخلاف کارروائیوں پربریفنگ دی۔

