کوئٹہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ رات جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کا کردار قابل فخر اور لائق تحسین ہے۔اور ہماری عوام دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے اپنی سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔وزیراعلی شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی اداروں کا کردار قابل فخر اور لائق تحسین ہے :جام کمال خان

ٹیگز:
جام کمال خان
